پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید 70اڈے بند کر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید 70اڈے بند کر دیے

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز مزید 70عطائیوں کے اڈے بندکر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ ،شیخوپورہ،فیصل آباد اورقصور میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر یہ کارروائی کی گئی۔کمیشن کی ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں 209 علاج گاہوں پرچھاپے مارے ۔ سیل کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ28گجرانوالہ ، قصور 15، فیصل آباد 14اور شیخوپورہ کے 12شامل ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے جن209مراکزکا دورہ کیا،ان میں سے61عطائیوں نے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔

عطائی

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...