جامعہ اشرفیہ لاہورمیں حج تربیتی پروگرام آج ہو گا

جامعہ اشرفیہ لاہورمیں حج تربیتی پروگرام آج ہو گا

لاہور (پ ر) عازمین حج کیلئے جامعہ اشرفیہ فیروز پورروڈ لاہور میں آج صبح 10بجے سے نماز عصر تک حج تربیتی پروگرام منعقد ہو گا جس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ،مفتی عبد الحنان ،مولانا احمد عمر ، مولانا کفیل خان اور دیگر علماء عازمین حج سے خطاب کریں گے حج تربیتی پروگرام میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہو گا

مزید : میٹروپولیٹن 1