پی ایچ اے ، شجرکاری مہم کے دوران ایک لاکھ پودے لگائے گی ، میاں شکیل

پی ایچ اے ، شجرکاری مہم کے دوران ایک لاکھ پودے لگائے گی ، میاں شکیل

 لاہور(اپنے نمائندے سے)چیئر مین بورڈ آف ڈائریکٹرزپی ایچ اے ڈاکٹر خالد وحید کی صدارت میں مون سون شجر کاری کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے صدر دفتر جیلانی پارک میں اجلاس ہوا۔ ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی میاں شکیل احمد نے ان کو مون سون شجر کاری 2018 کے حوالے سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ناہید گل بلوچ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر مصباح الحسن ڈار،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر فرحت عباس شاہ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری سعید، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرطاہر اعجاز،ڈائریکٹر ہارٹیکلچرعلی نواز شاہ ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرچوہدری تحسین،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اختر محمود، پروجیکٹ ڈائریکٹر جاوید حامد اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر سیّد محمد شہزاد طارق بھی موجود تھے۔ چیئر مین پی ایچ اے نے ہدایت کی کہ اس مہم میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں اور تما م متعلقہ ڈائریکٹرز کو کہا کہ اپنے اپنے علاقہ میں ایسی جگہوں کی نشاندہی کریں کہ جہاں پودوں کے درمیان فاصلہ ہے یا خالی جگہ ہے اور وہاں پودے لگ سکتے ہوں تاکہ اس گیپ کو فِل کیا جاسکے ۔مون سون 2018 کی یہ شجر کاری مہم 15 جولائی کو شروع کی جائے گی۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام سرکاری و غیر سرکاری اداروں،این جی اوز ، سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طالب علموں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1