ایل ڈی اے افسران کو برسات کے دوران زیادہ وقت فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

ایل ڈی اے افسران کو برسات کے دوران زیادہ وقت فیلڈ میں رہنے کی ہدایت

لاہور( سٹی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے دوران واسا افسران دفاتر کی بجائے فیلڈ میں جاکر کام کریں۔ شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر ایل ڈی اے دفتری اوقات کے بعد اور چُھٹی کے دن بھی کام کریں۔ شہریوں کی شکایات وصول کرنے اور ا ن پر فوری عمل درآمد کے لئے ایل ڈی اے کی ٹیلی فون ہیلپ لائن بحال کی جائے انہوں نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے بارے میں شہریوں کا شکایات کے فوری ازالے کے لئے واسا کی ٹال فری ٹیلی فون ہیلپ لائن1334 کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے اور موسم برسات کے دوران شہریوں کی سہولت اور بارشی پانی کا کم سے کم وقت میں نکاسی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ایل ڈ ی اے لاہور کی تعمیر و ترقی کا ذمہ دار محکمہ ہے ۔شہر کو ترقی دینے ‘صفائی اور نکاسی آب یقینی بنانے اور روزمرہ مسائل حل کرنے کے لئے ایل ڈی اے ‘واسا اور ٹیپا فعال اداروں کے طور پر کام کریں‘ افسران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پی ایچ اے اور دیگرمحکموں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور سرکاری فرائض کے ساتھ ساتھ ایک فعال شہری کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ مستقبل کی ضروریا ت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک دور اندیشن ویژن کے ساتھ کام کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1