ورزش انسان کونفسیا تی اور جسمانی طور پر تازگی بخشتی ہے،حکیم احمد سلیمی

ورزش انسان کونفسیا تی اور جسمانی طور پر تازگی بخشتی ہے،حکیم احمد سلیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) روزانہ کی ہلکی ورزش مناسب خوراک اور معالج کی تجویز کردہ ادویات سے ذیا بیطس پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ورزش انسان کونفسیا تی اور جسمانی طور پر تازگی بخشتی ہے۔ پھل ایک صحت مند خوراک ہے لیکن اس میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو تی ہے۔ دودھ سے بنی اشیاء میں بھی شوگر ہو تی ہے۔ البتہ دن میں آدھا لیٹر پھیکا دودھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔سبزیاں صحت کیلئے فائد ہ مند ہوتی ہیں اور خون میں شوگر لیول کو زیادہ نہیں کرتیں۔ زندگی میں کئی مر تبہ غم و مشکلات پیش آتے ہیں ایسے موقع پر یاتو انسان زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے یا پھر بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ایسی صورت میں شوگر لیول متاثر ہو تا ہے۔

شوگر کے مریض کو تمباکو نوشی کرنے سے ہارٹ اٹیک کا زیادہ خطرہ لاحق ہو تا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار ماہرین طب پروفیسرحکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین امتحانی کمیٹی نیشنل کونسل فار طب، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمدافضل میو ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم عطاء الرحمن صدیقی ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم محمد ابو بکر ، حکیم محمد اسحاق ، حکیم محمد احمد اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام شوگر کے موضوع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ جب آپ کھانا کھاتے ہیں تو کھانے سے شگر خون میں شامل ہو جاتی ہے۔ انسولین کی مدد سے خون میں شامل شکر پٹھوں میں منتقل ہو جاتی ہے تاکہ جسم اس شکر کو توانائی کے طور پر استعمال میں لا سکے۔ ایک صحت مند شخص کا شوگرلیول 72-126ایم جی کے درمیان ہونا چاہیے۔ جب شکر جسم کے پٹھوں میں نہیں پہنچ پاتی تو خون میں گردش کرتی رہتی ہے اور خون میں شوگر لیول بڑھ جاتا ہے۔اگر صورتحال یہ رہے تو صبح نہار منہ کئی بار پڑ تال کے بعد بھی شوگر کی مقدار نارمل سے زیادہ ہے تو سمجھ لیجئے کہ آپ کو شوگر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔