زائد قیمتیں وصول کرنے والے مزید40دکاندار پکڑے گئے

زائد قیمتیں وصول کرنے والے مزید40دکاندار پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے685مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13دکانداروں کے چالان کیے جبکہ20,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،27افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر40افراد کو گرفتار کروایا گیا۔13 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں ۔
اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔