(ن) لیگ اور تحریک انصافوالے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

(ن) لیگ اور تحریک انصافوالے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اپنی دولت بچانے کے لئے اور عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں جماعتیں مفادات کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد نظریاتی جماعت ہے اور ملکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے۔ عام آدمی کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے ن لیگ کی حکومت صرف اشرافیہ کو تحفظ پہنچایا اس نے اپنے دور حکومت میں کئی سکیمیں متعارف کروائیں لیکن کوئی کامیاب نہیں ہوئی عام آدمی کے لئے کوئی سکیم متعارف کروائی گئی ہے اور نہ ہی غریب کے لئے۔

چن

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...