نواز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کراجالوں میں پہنچا دیا، مجتبی شجاع

نواز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کراجالوں میں پہنچا دیا، مجتبی شجاع

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء حلقہ پی پی 147سے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے شمالی لاہور یو سی 46میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ 25جولائی جمہوریت کی فتح کا دن ہو گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پانچ سالوں میں جتنا کام کیا ہے کسی سیاسی جماعت نے گذشتہ پچاس سال میں ایسا کام نہیں کیا میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں میں پہنچا دیا لیکن افسوس کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک میں جوڈیشل مارشل لا نافذ کر کے جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنا کر انہیں وزرات عظمیٰ سے غیر آئینی طور پر بر طرف کر دیا اور ملک کی ترقی کا پہیہ روک دیا گیا ،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ ایک معمولی کھلاڑی سے نہیں بلکہ عمران خان بین الاقوامی استعماری قوتوں کا ایجنٹ ہے ۔ 25جولائی کو عوام خلاقی مخلوق کو عبرتناک شکست سے دو چار کرینگے اور انشاء اللہ مرکز اور پنجاب سمیت دیگر صوبوں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی ۔ترقتی اور خوشحال ی کا دور دوبارہ شروع ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...