ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کیلئے شفافانتخابات ناگزیر ہیں،شفیق رضا

ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کیلئے شفافانتخابات ناگزیر ہیں،شفیق رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)ملک کی معروف دینی ،سیاسی و سماجی تنظیم ’’شہریان پاکستان‘‘کے زیراہتمام الیکشن،عوام اور توقعات کے عنوان پر قومی سیمینارمقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے دینی، سیاسی و سماجی راہنماؤں چیئرمین شہریان پاکستان محمد شفیق رضا قادری قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایم اے ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی شیخ علی رضا کامران چیمہ،میڈم شہزاد گل ،خاکسار راہنما ماجد جاوید ،سعود اعظم صدیقی ،حاجی محمد اسلم ، حارث بٹ،صہیب علی، عاصم علی،باؤ آصف ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن ہی ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہی بہتر ہونگے اس لئے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن منصفانہ و غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل زیادہ سے زیادہ یقینی بنائیں۔


قومی سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے الیکشن آگاہی مہم دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت اور اسکے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کو اسے بہتر سے بہتر استعمال کرنیکی تلقین کریں قومی دولت لوٹنے والے لوٹے اور لٹیرے سیاستدانوں کو ہرگز ووٹ نہ دیں اوراگر ہم نے ووٹ جیسی قومی امانت کا استعمال صحیح نہ کیا تو ہم نہ صرف ملک و قوم کے مجرم ہونگے بلکہ اسکا خمیازہ بھی ہمیں بھگتنا پڑے گا جیسا کہ ہم گزشتہ 70سالوں سے بھگتتے آرہے ہیں۔