تحریک انصافنے ناکام جلسوں کے ریکارڈ قائم کئے،آزاد تبسم

تحریک انصافنے ناکام جلسوں کے ریکارڈ قائم کئے،آزاد تبسم

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ لاہور میں بھی عمران خان ناکام ہوئے ، جو شخص منصفانہ انداز میں پارٹی ٹکٹ تقسیم نہ کرسکے وہ پارٹی کا چیئر مین بننے کے قابل نہیں ہے ، عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لئے کارکنوں کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے ، تحریک انصاف نے ناکام جلسے منعقد کرکے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ، عمران خان خالی کرسیوں سے خطاب کرکے خوش ہوتے ہیں ، پنجاب میں تو عوام تحریک انصاف پر مسلسل عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ب الزام تراشی اورافراتفری کی منفی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے ۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو دیانت اورامانت کے ساتھ آگے بڑھایا گیاہے۔

اوررکاوٹوں ومشکلات کے باوجودترقیاتی منصوبے اوربجلی کے پراجیکٹس رفتار اور معیار سے مکمل کیے گئے ہیں جس کی پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ۔ شکست خوردہ عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی اور عمران خان کے د ھرنے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خلاف ناپاک سازش تھی۔دھرنوں کا دھڑن تختہ ہوا تو لاک ڈاؤن کے ذریعے نئی سازش تیار کی گئی۔ خدا تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے دھرنوں کی طرح لاک ڈاؤن بھی ناکام رہا

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...