انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلافسخت کارروائی کا فیصلہ

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلافسخت کارروائی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق کی زیر صدارت الیکشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ (ضابطہ اخلاق) پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر احمد، ایم او ریگولیشن ایم سی ایل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ این اے اور پی پی کے حلقوں کو چیک کریں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا کہ انفورسمنٹ کا عملہ سائز سے بڑے بینرز، سٹیمرز ، ہینڈبل اور فلیکس کو اتار دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی پرنٹنگ اور پبلشنگ پریس کو آج سے چیک کیا جائے۔ڈی سی لاہور/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد ڈی سی آٖفسرپورٹ جمع کروائیں ۔


علاوہ ازیں ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے الیکشن کنٹرول روم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لیا۔ اے سی ہیڈ کوارٹر خاور بشیر کو کنٹرول روم کا فوکل پرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔کنٹرول روم میں ملازمین کی ڈیوٹیوں کا روسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔