پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پی ٹی آئی اور (ن) لیگ دونوں کو عبرتناک شکست دے اور پیپلز پارٹی الیکشن میں پھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور اپنے مخالفین کو بڑے بڑے مارجن سے شکست فاش دے گی عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کو ہی ووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی (ن) لیگ والے اس ٹکٹ پر الیکشن لڑنے پراپنی شکست کے خوف سے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور اسی لئے (ن) لیگ کے بہت سے کارکنوں نے ٹکٹیں واپس لیکر آزاد الیکشن لڑنا شروع کردیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آنیو الے الیکشن میں (ن) کی شکست لکھی جا چکی ہے عوام چور لیٹرے حکمرانوں کو پہچان چکے ہیں اور دوبارہ ان کے جھانسے میں نہیںآئیں گے ،شکست (ن) لیگ کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے ۔
اشرف بھٹی