پی ٹی آئی اس بار (ن) لیگ کو دھاندلی نہیں کر نے دے گی،نذیر چوہان

پی ٹی آئی اس بار (ن) لیگ کو دھاندلی نہیں کر نے دے گی،نذیر چوہان

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پی پی 167 کے ٹکٹ ہولڈر نذیر احمد چوہان نے چیئر مین ، وائس چیئرمین ، کونسلرز اور پارٹی کارکنوں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس بار ن لیگ کو دھونس دھاندلی نہیں کرنے دے گی ، ن لیگ کی بدمعاشی ماضی کا قصہ بن چکی ہے ، اب الیکشن میں انہیں بری طرح شکست ہو گی ، تحریک انصاف کے کارکنان 25جولائی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نا اہلی سے پوری (ن) لیگ بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ، گھٹیا اور بے بنیاد الزام تراشی پر اتر آئی ہے ، نواز شریف اور انکے حواریوں کی اصلیت کھل کر پوری قوم کے سامنے آ گئی ہے ،پوری قوم کی نظریں اس الیکشن پر لگی ہوئی ہے ، حلقے کے عوام عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، عمران خان پسے ہوئے طبقا ت کی جنگ لڑ رہا ہے ، نوجوان کرپٹ اور بد دیانت ٹولے سے ملک کو چھٹکارا دلانے کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہے ، نوجوان تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ہے ،انصاف یوتھ کا ہر جوان حلقے میں بھرپور کیمپین چلائے گا ۔

نذیر چوہان

مزید : میٹروپولیٹن 1