عمران خان پر الزام لگانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا،ثوبیہ کمال

عمران خان پر الزام لگانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا،ثوبیہ کمال

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ثوبیہ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان پر الزام لگانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا ، پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے ، چورچو ر ایک دوسرے کے ترجمان بنے ہوئے ہیں ، تحریک انصاف سب سے زیادہ خواتین کو عزت دیتی ہے ، عمران خان کی کردار کشی کرنے والا سازشی ٹولہ بے نقاب ہو چکا ہے ، اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکی ہیں ، نواز شریف اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں (ن) لیگ کے خوش آمدی درباری اپنے آقاؤ ں کو خو ش کر نے کیلئے جھو ٹ بو لنے کی آخری حدیں بھی پار کرگئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی مقبو لیت سے ن لیگ مکمل طور پرخا ئف ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی خو ابو ں میں بھی عمران خان آ تا ہے جس سے یہ ڈر تے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1