پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاکٹروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا

لاہور(سٹی رپورٹر ) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈاکٹروں کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہماری زندگی میں معالجین کی اہمیت اور معالجین کی ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی پید اکرنا ہے پاکستان میں مختلف میڈیکل اداروں اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام احمدیار سمیت ملک بھرمیں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں ڈاکٹروں کے اپنے پیشے کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مریضوں کے ساتھ انتہائی خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دینے کو سراہا جائے گاالیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1