خیبر پختونخواہ کے ساتھ پنجا ب اور مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے،محمود الرشید

خیبر پختونخواہ کے ساتھ پنجا ب اور مرکز میں بھی حکومت بنائیں گے،محمود الرشید

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورپنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمیاں محمودالرشید نے حلقہ پی پی 160 کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن، اچھرہ اور اسکے ملحقہ بازراوں میں انتخابی مہم کے سلسلے میں دورہ کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کی مقامی قیادت زاہد گجر، شیخ خرم، ریاض جٹ، ملک امجد، امتیار بلا، مدثر کمبوہ، عثمان کبیر، وکی خان و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ سابق اپوزیشن لیڈر نے اچھرہ میں مدینہ مارکٹ اور اسکے گرد نواح کے تمام بازاروں میں مقامی تاجروں اور علاقہ مکینوں سے ڈو ر ٹو ڈور ملاقات کی او ر تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا جبکہ لوگوں نے بھرپور انداز میں انکا استقبال کیا۔ بعد ازاں اچھرہ بازار میں اپنے مرکزی دفتر میں تحریک انصاف کے کاکنان اور ووٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 100سے زائد نشستیں حاصل کرتے ہوئے ناصرف ایک بار پھر خیبر پختونخوا بلکہ پنجاب اور مرکز زمیں بھی حکومت بنائے گی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ آنے والے وقت میں مسلم لیگ ن کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا کیونکہ عوام میں جعلی خادموں اور سادگی کا نعرہ لگا کر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں، مسلم لیگ ن کے امیدوار جہاں جاتے ہیں عوام ان سے سوال پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں کیا کیا ہے؟ جس کا جواب ن لیگ کے امیدواروں کے پاس نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...