قازقستان کی دیواروں پر میسی اور رونالڈوکے پورٹریٹ کاراج

قازقستان کی دیواروں پر میسی اور رونالڈوکے پورٹریٹ کاراج

لاہور(سپورٹس ڈیسک) دنیا بھر میں فیفا ورلڈ کپ 2018کا جنون عروج پر ہیساتھ ہی فٹ بال کے مداح جوش وخروش میں منفرد اور دلچسپ مظاہرے پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسی طرح کا واقعہ قازقستان میں پیش آیا جب ماہر فنکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے دیواروں کو کینوس میں تبدیل کر کے معروف فٹبالر میسی اور رونالڈو کے پورٹریٹس بنا دئیے۔ماہرآرٹسٹ کرین کی مدد سے بلند عمارت کی دیوار تک پہنچے اور پھر اپنے ہاتھوں کی مہارت سے ایسے پورٹریٹس بنائے کہ کسی دیوار پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی دکھائی دئیے تو کہیں رونالڈو نظر آئے۔آرٹ ورک کو راہگیروں نے بے حد پسند کیا اور ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...