جرمنی کو ہراکروطن پہنچنے والی کورین ٹیم کا انڈوں سے استقبال
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریا کی ٹیم کا روس سے ناکام ہو کر وطن واپس کیا لوٹی کہ عوام نے ٹیم کا انڈوں اور کشن سے کر استقبال کیا ہے۔ دفاعی چیمپئن جرمنی کو شکست دینے والی ٹیم جنوبی کوریا اگلے راؤنڈمیں کوالیفائی نہیں کر پائی اور ورلڈ کپ سے باہر ہو کروطن واپس پہنچی۔ٹیم کا ایئر پورٹ پر مداحوں نے غصے میں انڈے پھینک کر استقبال کیا اور ساتھ ہی یونین جیک والا کشن بھی دے مارا جسے سیکیورٹی نے فوری طور پر ہٹادیاتھا۔