کیرولین وزنیکی نے ایسٹبورن اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

کیرولین وزنیکی نے ایسٹبورن اوپن ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

لندن(نیٹ نیوز)ڈنمارک کی کیرولین وزنیکی نے ایسٹبورن اوپن ویمنز سنگلزجبکہ جرمنی کے میچازیریونے مینزسنگلز ٹائٹلز جیت لئے۔ایونٹ کے فائنل میں بیلاروس کی آریانہ سبلنکاکو شکست سے دوچارکرکے ڈینش ٹینس سٹارنے دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔عالمی نمبر دوکیرولین نے45ویں رینک کی آریانہ کوسٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کیا۔ کیرولین نے دوگھنٹے جاری رہنے والے اعصاب شکن مقابلے میں 7-5اور7-6سے فتح حاصل کی۔میچا زیریونے فائنل میں سلواکیہ کے لوکاس کوہرایا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی