ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے سے آسٹرین کوہ پیما جاں بحق

ہنزہ میں برفانی تودہ گرنے سے آسٹرین کوہ پیما جاں بحق

اسلام آباد(نیٹ نیوز)گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں آسٹرین کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا، ٹیم کے 2 برطانوی ممبر 5900 میٹر کی بلندی پر پھنس کررہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ہنزہ میں موجود 7338میٹر بلند پہاڑ اْلتر پیک کو سر کرنے کی کوشش کرنے والا آسٹرین کوہ پیما ’کریسن ہوبر‘ برفانی تودے کی زد میں آکر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ 3 غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل آسٹرین کوہ پیما ہلاک ہوا جبکہ 2 برٹش ممبر پہاڑ کی 5900میٹر کی بلندی پر پھنس گئے جن میں سے ایک کوہ پیما بروس نورمنڈ زخمی ہوگیاہے ،تاہم پھنسے ہوئے برٹش کوہ پیماؤں نے ہنزہ میں موجود اپنے گائڈ عبدل غفور سے رابطہ کیا اور ریسکیو کے لیے ہیلی کوپٹر کی مدد مانگی ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ شہریار کے مطابق ریسکیو کے لیے پاک فوج کی ایویشن ٹیم سے رابطہ کیا مگر موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو کا کام تا حال شروع نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...