فٹبال ورلڈکپ:برازیلین فرنینڈا کا ریفری بننے کاخواب ادھورارہ گیا
ماسکو(نیٹ نیوز) فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے جہاں سیکڑوں کھلاڑیوں، کوچز، آفیشلز اور ریفریز کا زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا، وہیں برازیل سے تعلق رکھنے والی فرنینڈا کولمبو کا عالمی کپ میں ریفری بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ورلڈ کپ 2018 کے لیے ریفریز کے اعلان سے قبل یہ اطلاعات سامنے آ رہی تھیں کہ فرنینڈا عالمی کپ کے لیے ریفریز کی اعلان کردہ فہرست کا حصہ ہوں گی اورپہلی خاتون ریفری بن جائیں گی۔لیکن جب فہرست کا اعلان ہوا تو یہ خبر جھوٹی ثابت ہوئی اور خاتون کا ورلڈ کپ میں ریفری یا لائن ریفری کی خدمات سر انجام دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔