فرانسیسی کیلین مباپے نے پیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

فرانسیسی کیلین مباپے نے پیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

ماسکو(نیٹ نیوز)فٹبال ورلڈ کپ کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں ارجنٹینا کے خلاف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنارا کرانے والے فرانسیسی کھلاڑی کیلین مباپے نے عظیم برازیلین فٹبالرپیلے کا 60سال پرانا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔اس سے قبل 1958 کے ورلڈ کپ فائنل میں سوئیڈن کے خلاف میچ میں برازیل کے پیلے نے دو گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔اس سے قبل 1998 میں فرانس میں ہونے والے عالمی کپ میں انگلینڈ کے مائیکل اوون نے دو مختلف میچوں میں گول اسکور کیے تھے اور دلچسپ امر یہ کہ اس وقت ایمباپے پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ دو گول اسکور کر کے ایمباپے 1998 کے بعد ورلڈ کپ میں ایک سے زیادہ گول کرنے والے پہلے نوجوان(ٹین ایجر) کھلاڑی بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...