چیمپئنز ٹرافی ہاکی فائنل میںآج آسٹریلیا کا بھارت سے مقابلہ
ایمسٹرڈیم(سپورٹس رپورٹر) ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کیلئے آج بلجیم کے مدمقابل ہو گی۔ ہالینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، اسی سلسلے میں آج فائنل سمیت تیسری اور پانچویں پوزیشنز کیلئے میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، تیسری پوزیشن کے میچ میں ارجنٹینا اور ہالینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو بیلجیئم کا چیلنج درپیش ہو گا، اس سے قبل کھیلے گئے لیگ میچ میں بیلجیئم نے پاکستان کو 4-2 گولز سے شکست دی تھی، گرین شرٹس کے پاس بیلجیئم کو ہرا کر بدلہ چکانے کا سنہری موقع ہے۔