مدینہ ظفر نے چھوٹی بہن فائزہ کو ہراکرپاکستان انٹرنیشنل سکواش کاٹائٹل جیت لیا

مدینہ ظفر نے چھوٹی بہن فائزہ کو ہراکرپاکستان انٹرنیشنل سکواش کاٹائٹل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی )ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن فرحان محبوب اور مدینہ ظفر نے جیت لیا۔ فائنل میں انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرحان محبوب نے طیب اسلم کو 3-2 سے ہراکر ٹائٹل جیت لیا۔ سینئر مینزکے فائنل میں طیب اسلم پہلا سیٹ ہارے مگر اگلے دو سیٹ جیت کربرتری حاصل کی توفرحان نے چوتھا اور پانچواں سیٹ جیت کرٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ سینئر ویمن میں سوئی گیس کی مدینہ ظفر اور نے فائزہ ظفر کو ہرا کر فائنل جیت لیا۔ مدینہ ظفر اور فائزہ ظفر دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔چھوٹی بہن فائزہ ظفر نے بڑی بہن مدینہ ظفر کو مات دے کر فائنل جیتا۔ اختتامی تقریب میں ایم ڈی سوئی گیس امجد لطیف نے سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم اور سیکرٹری سپورٹس سیل سوئی گیس اشرف ندیم کے ہمراہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔