شیخوپورہ : ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں مزید اضافہ ، شہریوں میں خوف وہراس
شیخوپورہ (بیورورپورٹ)گردونواح میں ڈکیتی ،چوری اوررہزنی کی وارداتوں کے نتیجہ میں شہریوں سے مال وزرلوٹ لیا گیا،تھانہ شرقپور شریف کی حدود فتوآنہ بھٹہ سہول پر2مسلح ڈاکوؤں نے ڈاکٹر نذیر احمداور حاجی عباس علی کویرغمال بنا کر1لاکھ79ہزار روپے نقدی چھین کرفرار،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب2مسلح ڈاکوؤں نے طارق روڈ کے رہایشی معازکو اس وقت یرغمال بنا لیا جب وہ لاہور اپنی موٹر سائیکل نمبری8786ایل ای آر پر سوار ہوکر لاہور جارہاتھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر19ہزار روپے نقدی اور2قیمتی موبائل فونز چھین کرفرار،محلہ محمد پورہ میں نامعلوم چوروں نے تاجرعرفان کے گھر کے تالے توڑ کر 4لاکھ روپے نقدی اور5تولہ طلائی زیورات اس وقت چرالیے جب تاجرعرفان اپنے فیملی کے ہمراہ بیگم کوٹ لاہور گیا ہواتھا ۔