ہنجروال، گھریلو جھگڑے پر 23سالہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی

ہنجروال، گھریلو جھگڑے پر 23سالہ پولیس کانسٹیبل نے خودکشی کر لی

لاہور(خبرنگار) ہنجروال کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ بتایا گیاہے کہ ہنجروال کا رہائشی 23سالہ پولیس کانسٹیبل عمر حیات بیلٹ نمبر 3414 ایس پی ڈولفن فورس ندیم کھوکھر کے ساتھ بطور گن مین فرائض انجام دے رہا تھا۔ اس نے گزشتہ روز گھریلوجھگڑے پر مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔

مزید : علاقائی