پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کی پری الیکشن ٹریننگ کا آغاز

پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کی پری الیکشن ٹریننگ کا آغاز

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس فورس کی پری الیکشن ٹریننگ کا آغاز ہوگیا ہے ، سات دنوں پر محیط خصوصی تربیتی سیشن میں بیلٹ باکسز ، ریٹرننگ آفیسرز اور اہم شخصیات کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد، فائر فائٹنگ،غیر مسلح لڑائی ، کمانڈنگ/لیڈرشپ سکلز ، ایمرجنسی صورتحال کا سامنا اور الیکشن کے روز قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ موثرکوارڈی نیشن کے حوالے سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خصوصی تربیت فراہم کی جائے گی اور اس ٹریننگ کا مقصد الیکشن کے روز کسی بھی قسم کے سانحہ، صورتحال یا ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنے کیلئے ڈیوٹی انجام دینے والی فورس کی استعداد کار کو بڑھانا ہے۔ سات روزہ ٹریننگ کو تین ، تین روز کے دو سیشنز میں تقسیم کیا گیا ہے اورشیڈول کے مطابق یکم سے سات جولائی تک راولپنڈی ، سرگودھا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ریجن کے اضلاع میں پری الیکشن ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد دوسرے مرحلے میں لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال ، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور ریجن کے اضلاع میں 9جولائی سے 15جولائی تک ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق تمام اضلاع کی پولیس لائنز میں ڈسٹرکٹ ایلیٹ گروپس اور سپیشل ایلیٹ گروپس سے ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی سات روزہ تربیت کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایلیٹ ٹریننگ سکول لاہور سے ایک ماسٹر ٹرینر پورے پروگرام کی نگرانی اور اہلکاروں کی راہنمائی کیلئے ہر ضلع میں موجود ہوگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...