لاہور سے فیض آباد شراب سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

لاہور سے فیض آباد شراب سپلائی کرنے والاملزم گرفتار

منڈی فیض آباد(نامہ نگار ) مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے لاہور سے فیض آباد شراب سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے بیس بوتل شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقامی پولیس ایس ایچ او سردار عظمت علی نے بتایا کہ شیرا کوٹ لاہور کا رہائشی رستم مسیح کافی عرصے سے فیض آباد کے علاقے میں شراب سپلائی کرتا تھا آج وہ ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بیس بوتل شراب ایک بوری پر لاد کر لاہور سے آرہا تھا کہ سردار عظمت علی نے اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ ناکہ لگا کر ملزم رستم مسیح کو پکڑ کر اس کے قبضے سے بیس بوتل شراب برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی