گڑھی شاہو، بوسیدہ چھت گرنے سے40سالہ شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

گڑھی شاہو، بوسیدہ چھت گرنے سے40سالہ شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

لاہور(خبرنگار) گڑھی شاہو کے علاقے میں بارش کے دوران گھر کی بوسیدہ چھت گرنے کے نتیجے میں 40سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک اورشخص زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال جبکہ لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران گڑھی شاہو کے علاقے بوہڑ والا چوک کے قریب ریلوے کوارٹر کی بوسیدہ چھت زوردار دھماکہ سے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دو افراد ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ملبے تلے دبے عامر کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال جبکہ 55سالہ معراج دین کو مردہ حالت میں نکال کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...