صوبائی دارالحکومت ، اقبال ٹاؤن ستو، کتلہ گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے گاڑیاں اور متعدد موٹرسائیکلیں چوری

صوبائی دارالحکومت ، اقبال ٹاؤن ستو، کتلہ گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ...

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطا بق ستوکتلہ کے علا قہ میں محمد امین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو4لا کھ ما لیت کی نقد ی ،طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔اقبال ٹاؤن کے علا قہ میں خلیل احمدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو3لا کھ 73ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،جنوبی کے علا قہ میں نویدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ گارڈن ٹاؤن کے علا قہ میں معراج کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو2لا کھ75ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، ڈیفنس سی کے علا قہ میں عاطف کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے2لاکھ 65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔کوٹ لکھپت کے علا قہ میں صائم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شادباغ کے علا قہ میں شاہد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کرلے گئے۔علاوہ ازیں سمن آباد سے سرور اور غالب مارکیٹ سے اویس کی گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاون ، ہنجروال ، راوی روڈ ، نولکھا ، گڑھی شاہو، فیصل ٹاؤن سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی