قصور ، شیخوپورہ نارنگ منڈی، حادثات و دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

قصور ، شیخوپورہ نارنگ منڈی، حادثات و دیگر واقعات میں 5افراد جاں بحق، متعدد ...

قصور،شیخوپورہ ،نارنگ منڈی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)نارنگ منڈی میں نواحی گاؤں کالاخطائی میں بارش کے باعث الیکٹرونک ٹوکہ میں کرنٹ آنے سے 22سالہ نوجوان عادل امجدجاں بحق ہوگیا بتایاجاتاہے کہ متوفی علی الصبح مویشیوں کیلئے سبز چارہ کاٹنے کیلئے الیکٹر ونک ٹوکہ کے سوئچ کو آن کرنے لگا تواچانک کرنٹ آنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ منڈیالی میں موسلا دھاربارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 15سالہ ذوالقرنین جاں بحق ہو گیا متوفی نہم جماعت کا طالب علم تھا اور بارش کے دوران الیکٹرونک موٹر کا سوئچ آن کرنے لگا تو اچانک کرنٹ آنے سے موقع پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا متوفی معروف زمیندار چودھری حسیب بسراء کا حقیقی بھائی چودھری سیف اللہ بسراء ،محمد ادریس بسراء اور محمد سہیل کا بھتیجا تھا ماں اپنے لخت جگر کی اچانک موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے حواس کھو بیٹھی ۔تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ کھاریانوالہ میں حفاظتی آلات کی پابندی نہ کروائی جانے کی بناء پر فیکٹری میں کام کرتے ہوئے 32سالہ مزدور محمد آصف مشین میں ٹانگ آجانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد دیتے ہوئے مضروب کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے جہاں پر اس کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ،ریسکیواہلکاروں کے مطابق محمد آصف جڑانوالہ کا رہایشی تھا جو محنت مزدوری کرنے کے لیے کھاریانوالہ میں واقعہ ایک فائیبر فیکٹری میں کام کرتاتھا جسکی دائیں ٹانگ اچانک مشین میں آجانے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگیا ۔منڈی عثمان والا کے نواح موضع تتارا کامل کے قریب بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے کم سن بچے اور ماں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی ہونیوالی موسلا دھار بارش کی وجہ سے نہ صرف نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے اور بجلی کی7گھنٹوں کی بندش سے تمام نظام معطل ہو کر رہ گیا ،جبکہ متعدد مکانوں کی بوسیدہ چھتیں گرنے سے کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں،اسی طرح گزشتہ روز موضع تتارا کامل میں بوسیدہ چھت گرنے سے گھر کا سربراہ محمد اسلم ،اس کی زوجہ سلمیٰ اور بیٹا ابوسفیان ملبے تلے آ کر شدید زخمی ہو گئے ،جبکہ کنگن پور کے علاقہ سریسر ہٹھار کی نہر راجباہ میں شگاف پر جانے سے25ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی ،اور علاقہ کے ذمیندروں اور نہر کے عملہ نے جدو جہد کے بعد شگاف کو پر کر لیا ،اسی طرح دوسری جانب گنڈا سنگھ والا کے علاقہ مہالم کلاں میں کاشتکار اور سماجی کارکن ڈاکٹر محمد شفیع کی قیادت میں پانی کے ناقص نکاسی کی وجہ سے مکانوں اور دوکانوں میں پانی بھر جانے سے احتجاج کیا ،اور مقامی عملہ کے کلاف نعرے بازی کی ،نواحی گاؤں وڈانہ میں جوہڑ میں نہانے والے دو جڑواں بھائی گہرے پانی میں ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہوگئے دس سالہ بھائیوں کی ہلاکت کی خبر نے پورے علاقہ میں کہرام مچا دیا بتایا گیا ہے کہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث گاؤں کے جوہڑ میں پانی اکٹھا ہوگیا تو دیگر بچوں کے ساتھ ساتھ وڈانہ کے مکین محمد افضل کا دس سالہ بیٹا علی افضل اور احمد افضل جوہڑ میں نہانے لگے تاہم گہرے پانی میں چلے جانے کے باعث دونوں بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ریسکیو کے عملہ نے اطلاع ملنے پر جوہڑ سے بچوں کی نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں پولیس نے ضابطے کی کاروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...