شیخوپورہ:پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ:پولیس کی کارروائیاں،منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ (بیوروپورٹ) ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم میں ایس ایچ او فیروز والہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ساجد ولد دولت مسیح کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایس ایچ او مانانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے علاقہ سے بدنام زمانہ منشیات فروشوں نواز ولد یونس سے 20لیٹر شراب محمد سرور ولد غلام قادر سے 20لیٹر شراب اور محمد یونس کے قبصہ سے 25لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈصدر فاروق آباد نے دوران گشت ناکہ لگا کر دو ملزمان طاہر الحسن سے پسٹل 30بور اور اظہر شاہ سے پسٹل 30بور برآمد کرلیا ۔جس پر ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر سردار غیاث گل نے تمام ایس ایچ او اور ٹائیگر سکواڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ان کو ان کے کیف کردار تک پہنچایا جاسکے ۔ ا ور لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔

مزید :

علاقائی -