چین میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم ،18ہلاک ، درجنوں زخمی
بیجنگ(این این آئی)چین کے وسطی حصے کی ایک شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتیں اٹھارہ تک پہنچ گئی ہیں۔حادثہ بارش میں ٹرک یا بس کے پھسل جانے سے رونما ہوا۔چینی میڈیا کے مطابق ملک اس حادثے میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہیں اور کئی کی حالت نازک ہے۔ ہونان صوبے میں یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا۔ حادثہ بارش میں ٹرک یا بس کے پھسل جانے سے رونما ہوا۔ عالمی اداہ صحت کے مطابق چین میں ٹریفک کے ضوابط اور سڑکوں میں بہتری کے باوجود سالانہ بنیاد پر ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتیں ڈھائی لاکھ سے زائد ہوتی ہیں۔