بہاولپور،پی پی 253،حسین علی درانی کے حق میں قاری سیف دستبردار

بہاولپور،پی پی 253،حسین علی درانی کے حق میں قاری سیف دستبردار

بہاولپور ( خصوصی رپورٹ ) مذہبی جماعتوں کے اتحاد (ایم ایم اے) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان صوبہ پنجاب میں پہلی انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ، پنجاب اسمبلی کی حلقہ پی پی 253 کی نشست پر ایم ایم اے کے نامزد امیدوار قاری سیف الرحمن راشدی جی ڈی اے کے نامزد امیدوار حسین علی درانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ اس موقع پر ایم ایم اے کے سربراہ مولانافضل الرحمن اور جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ایم ایم اے اور جی ڈی اے میں انتخابی اتحاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کارکناں اور حامیوں کو ہدایت کی کہ وہ اس حلقہ میں مل کر بھرپور انتخابی مہم کے لئے میدان میں اتریں۔ سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے مولانا فضل الرحمن، ایم ایم اے کی تمام قائدین اور پیرصاحب پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کی جانب سے حسین علی درانی کی حمایت اور جی ڈی اے کا ٹکٹ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ دونوں اتحادوں میں تعاون کا فیصلہ ان شخصیات کی جانب سے ہمارے خطہ کے عوام سے اْن کے خصوصی تعلق،محبت اور کا آئینہ دار ہے۔ پی پی 253 سے ایم ایم اے اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار حسین علی درانی نے کہاکہ ان کے لئے یہ فخر اور عزت کی بات ہے کہ وہ اسلامی روایات کی سربلندی اور خطے کی مشکلات کے حل کا پرچم لے کر میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خطے کو غربت کا جہنم بنانے والوں کا راستہ روکنا ہے۔ قاری سیف اللہ راشدی نے کہاکہ مقامی، ضلعی، پنجاب اور مرکزی قیادت کی مشاورت اور تائید سے جی ڈی اے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ۔ سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ، بہاولپورصوبہ تحریک کے رہنما محمد اکرم انصاری، متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی صدر قاری مونس بلوچ اور صاحبزادہ فرخ رفیع عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دستبردار

مزید : علاقائی