مقبوضہ کشمیر ،5شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے

مقبوضہ کشمیر ،5شہید نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا، شرکاء نے سبز ہلالی پرچم لہرا ...

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہیدہو نیوالے 5کشمیری نوجوانوں کے جنازے میں شریک لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے لہرا دیے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسزنے گزشتہ روزپلوامااورکپواڑہ میں 5کشمیری نوجو ا نو ں کوشہید کردیاتھا۔مقبوضہ کشمیرمیں شہید نوجوانوں کی نمازجنازہ اداکی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے۔نمازجنازہ میں شریک لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے لہرائے دیے، بھارت مخالف اورآزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ بھارتی فوجیوں نے نوجوا ن سجاد احمد کوضلع پلوامہ کے علاقے تھامونہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا۔ شہید کو آبائی علاقے گنڈ گوگل ہنڈوا ڑ ہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید کا جسد خاکی جونہی گھر لایا گیا تو ارد گرد کے علاقوں سے ہزاروں لوگ شدید بارش کے باوجود شہید نوجوا ن کے گھر امڈ آئے اور نماز جنازہ میں شرکت کی ، لوگوں نے اس موقع پر بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔دریں اثنا گزشتہ روز محاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونیوالے دسویں جماعت کے طالبعلم فیضان احمد کو پلوامہ کے علاقے میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ علاقے کے عید گاہ میں ادا کی جانیوالی شہید کی نماز جنازہ میں بارش کے باوجودہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کے باعث نماز جنازہ متعدد مرتبہ ادا کی گئی۔

مزید : علاقائی