جدہ ’’بلیو وہیل‘‘ گیم سے متاثرہ 12سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی

جدہ ’’بلیو وہیل‘‘ گیم سے متاثرہ 12سالہ لڑکے نے خود کشی کرلی

جدہ (آئی این پی)’’بلیو وہیل‘‘ویڈیو گیم سے متاثر ہو کر 12سالہ لڑکے نے پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، بچوں کو اس گیم کے خطرے سے بچانے کے لیے متعلقہ ادارے فوری مداخلت کر کے آگاہی اور کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ’’بلیو وہیل‘‘وڈیو گیم سے متاثر ایک 12سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ یہ واقعہ ابہا شہر میں پیش آیا۔مذکورہ لڑکے کے کزن عبداللہ فہید نے میڈیاکو بتایا کہ اس کے ماموں کا بیٹا بلیو وہیل گیم کے چنگل میں پھنس کر اپنی جان گنوا بیٹھا جو بچوں کو کھیل کے دوران اگلے مرحلے میں منتقل ہونے کا چیلنج دیتا ہے۔ سعودی سکیورٹی حکام معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

بلیو ویل

مزید : علاقائی