حافظ آباداور نوشہرہ ورکاں میں بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات مل گئے

حافظ آباداور نوشہرہ ورکاں میں بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات مل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد، نوشہرہ ورکاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی)حافظ آباد کے حلقہ این اے 87میں 15امیدواروں کو نشانات الاٹ کردےئے گئے۔ سائرہ افضل تارڑ کو شیر، شوکت علی بھٹی کو بلا، لیاقت عباس بھٹی کو کرین، افراسیاب موہل کو مٹکا، اﷲرکھی کو تیر، بابر مقبول کو جیپ، اسداﷲارائیں کو بکری،سعدیہ لیاقت کو پینسل، فہمیدہ کوثر کوکتاب، قمر عباس کو چاقو، مبشر عباس کو بھیڑ، محمد رفیق کو بیل، محمد نعیم کو ایکساویٹر، ملک محمد اسلم کو کرسی، میاں فضل احمد کو عقاب کے نشانات الاٹ کردےئے گئے ۔پی پی 70میں 13امیدواروں کو نشانات الاٹ کئے گئے۔ سید وسیم الحسن نقوی کو کرین، مظفر علی شیخ کو شیر، ملک فیاض احمد اعوان کو بلا، تنویر ساجد کو کرسی، رائے جہانگیر علی کھرل کو ٹانگہ، اسد اﷲارائیں کو بھیڑ، حفیظ اﷲکو کرسی، رانا شفقت جاوید کو جیپ خضر حیات مانگٹ کو پریشر ککر، غلام عباس کو جھونپڑی، اور فخر عباس اعوان کو تیر کا نشان الاٹ کردیا گیا۔دریں اثنا نوشہرہ ورکاں این اے 84 اور اس کے ذیلی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 63 اور 64 میں 12 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے جن میں چوہدری اظہر قیوم ناہرا کو شیر رانا بلال اعجاز کو بلا چوہدری عابد سہیل ورک کو کرسی ڈاکٹر عامر علی حسین کو ٹوکری مفتی محب الدین قادری کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا ۔پی پی 63 میں 15 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے جن میں چوہدری محمد اقبال گوجر کو شیر رانا عمر نذیر کو بلا چوہدری محمد یونس مہر ایڈووکیٹ کو کرسی ذوالفقار بٹ کو ٹوکری امیر حمزہ ورک کو جیپ چوہدری شہباز احمد گورائیہ کو کرین محترمہ صغری عائشہ کو بالٹی کا نشان الاٹ ہوا ، پی پی 64 میں 17 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے گئے جن میں سے چوہدری عرفان بشیر گوجر کو شیر چوہدری خالد پرویز ورک کو بلا چوہدری محمد نواز ملہی ایڈووکیٹ کو کرسی میاں محمد جاوید چوہدری ایڈووکیٹ کو ٹوکری چوہدری رفاقت حسین گوجر ایڈووکیٹ کو بالٹی چوہدری حامد ناصر سویا کو کرین چوہدری محمد کامران اولکھ ایڈووکیٹ کو جیپ محمد ظفر اقبال منج کو کتاب چوہدری عابد جاوید ورک کو اسکوٹر کا نشان الاٹ کیا گیا انتخابی نشان جاری ہونے کے بعد تمام امیدوار 23 جولائی تک اپنی انتخابی مہم چلا سکتے ہیں جس کے بعد 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب رات 12 بجے تک انتخابی مہم کی مہلت ختم ہو جائے گی۔
نشانات الاٹ

مزید :

علاقائی -