ہارون آباد،قومی اور صوبائی اسمبلی سے حصہ لینے والوں کی فائنل لسٹ جاری
ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد این اے 169اور پی پی 243سے الیکشن2018میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فائنل لسٹ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے جاری کر دی۔حلقہ این اے 169سے محمد انور،پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے محمد اعجاز الحق،تحریک لبیک کے احمد خان کموکا،خالد حسین،پاکستان مسلم لیگ نواز کے نورالحسن تنویر،محمد اسماعیل،پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے غلام مرتضی،آل پاکستان مسلم لیگ کے محمد یوسف غوری،متحدہ مجلس عمل کے رشید احمد،پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کے ابرار اعظم،محترمہ خدیجہ خانم،شوکت محمود،خالق حسین اور عشرت منظور کا نام فائنل لسٹ میں شامل ہے جبکہ حلقہ این اے 169سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے چوہدری مظہر اقبال،احسان الحق باجوہ اور معظم علی اطہر نیب اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔یاد رہے چوہدری مظہر اقبال پاکستان مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر حلقہ پی پی 243اور احسان الحق باجوہ مسلم لیگ نواز کی ٹکٹ پر حلقہ این اے 168چشتیاں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔اسی طرح پی پی 243کی امیدواروں کی حتمی لسٹ بھی آویزاں کر دی گئی جس کے مطابق مشتاق احمد شہزاد،پاکستان مسلم لیگ ضیاء کے غلام مرتضی،محمد فاروق علی اکبر،تحریک لبیک کے محمدیوسف،پاکستان مسلم لیگ نواز کے چوہدری مظہراقبال،چوہدری غلام مجتبی،ہمایوں اسلام،میاں عبدالواحد،عبدالحنان واحد،واحید احمد،متحدہ مجلس عمل کے رشید احمد،عظمت علی،قمر زمان اور شاہد عمران شامل ہیں جبکہ ھلقہ پی پی 243سے چوہدری عبدالخالق،ابو بکر،اشرف الاسلام،سجاد احمد،شعیب احمد،شاہد پرویز شاہین،شوکت محمود،معظم علی اطہر اور چوہدری اعظم علی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔اس طرح فائنل لسٹ جاری ہونے کے بعد قومی حلقہ این اے 169اور صوبائی حلقہ پی پی 243سے چودہ ،چودہ امیدوار میدان میں ہیں تاہم ان میں بہت سے ایسے نام ہیں جنہوں نے الیکشن لڑنے میں کسی بھی طرح دلچسپی دکھائی یا کسی قسم کی کمپالیکشن کمپئین چلائی ہو ۔
لسٹ جاری