چیچہ وطنی، این اے 149 سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کی حتمی لسٹ جاری

چیچہ وطنی، این اے 149 سے الیکشن میں حصہ لینے والوں کی حتمی لسٹ جاری

چیچہ وطنی(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ریٹرنگ آفیسر، ایڈیشنل سیشن جج چیچہ وطنی محمد یعقوب نے حلقہ این اے 149 سے انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حتمی لسٹ جاری کر دی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد طفیل جٹ، پیپلز پارٹی کے علی جاوید شیخ،ایم ایم اے کے خان حق نواز درانی، نیشنل پارٹی کی مسز آمنہ ناز ایڈووکیٹ، تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ قاری محمد شکیل، اللہ اکبر تحریک کے حاجی محمد اشرف، آزاد امیدوار محمد ارشد جٹ،پروفیسر محمد حمزہ، آزاد امیدوار عاشق حسین، آزاد امیدوار رانا حامد، آزاد امیدوار مسعود خاں، حلقہ پی پی 200 سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری وحید اصغر ڈوگرایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے رانا ریاض احمد خاں ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے شہزاد سعید چیمہ، ایم ایم اے کے حافظ عمیر جاوید ارائیں، حلقہ پی پی 201 سے پاکستان تحریک انصاف کے رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد حنیف جٹ، پیپلز پارٹی کے چوہدری شفقت علی چیمہ، ایم ایم اے کے غلام نبی معصومی، تحریک لبیک یارسول ﷺ کے نیئر فرید سنپال،آزاد امیدوار چوہدری محمد اقبال، حلقہ پی پی 202 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک نعمان احمد لنگڑیال، مسلم لیگ ن کے چوہدری شاہد منیر فاروق، پیپلز پارٹی کے چوہدری منشاء باٹھ ایڈووکیٹ، اللہ اکبر تحریک کے حافظ داؤد القاسم شامل ہیں۔ریٹرنگ افسران نے حلقہ این اے 149 ، حلقہ پی پی 200,201,202 سے تمام امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے۔

حتمی لسٹ

مزید : علاقائی