پرویز الٰہی کو شکست دوں گی،میرے حق میں دستبردار ہو جائیں،ریشم

پرویز الٰہی کو شکست دوں گی،میرے حق میں دستبردار ہو جائیں،ریشم

گجرات(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے این اے 69سے شی میل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی صدر ریشم نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگ کے امیدوار چوہدری مبشر حسین کو وہ اس حلقے سے عبرتناک شکست دیں گی اس سے قبل کہ وہ اپنی ممکنہ شکست کی ہزیمت اٹھائیں وہ ان کے حق میں دستبردار ہو جائیں انہوں نے کہا کہ 2013کے انتخابات میں چوہدری برادران کے حق میں دستبردار ہونے کے بعد اب یہ ان کا حق بنتا ہے کہ انکا قرض چوہدری برادران واپس کریں وہ گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام خواجہ سرا‘ شی میل ایسوسی ایشن ضلع گجرات کی اپیل پر عنقریب گجرات پہنچ رہے ہیں اور جتھوں کی شکل میں گلی محلوں اور بازاروں میں پھیل جائیں گے اور اپنی ماؤں ‘ بہنوں ‘ اور بچوں سے تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگیں سے کیونکہ عمران خان کی تبدیلی کا نعرہ تو بری طرح ناکام ہوا ہے اس نے گجرات میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد کر کے پی ٹی آئی کا خاتمہ کر کے رکھ دیا ہے ان کی کامیابی کی صورت میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی اور وہ تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ریشم نے کہا کہ وہ اپنے الیکشن میں اپنا زیور ‘ مکان ‘ جائیداد ‘ سب کچھ بیچ دیگی مگر کسی کے آگے جھکے گی نہیں اور نہ ہی الیکشن سے دستبردار ہو گی ریشم نے یورپی یونین کے مبصرین سے کہا کہ وہ گجرات کا دورہ ضرور کریں تاکہ انہیں علم ہو سکے کہ گجرات میں مقبولیت کس کی ہے گجرات کے عوام نے انہیں ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے اور وہ دعوے سے کہہ سکتی ہیں کہ وہ پاکستان میں سب سے زیادہ لیڈ سے کامیاب ہونگی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دربا ر پر سجدہ کر کے سب سے بڑی غلطی کی ہے کیونکہ سجدہ صرف اللہ کی ذات کو کیا جاتا ہے عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں ان کے ہاتھ میں وزیر اعظم کی لکیر ہی نہیں ریشم نے کہا کہ انکا انتخابی نشان بالٹی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے ہم پہلے لوگوں کی شادی ‘ بیاہ اور بچوں کی پیدائش پر رقص کرتے تھے اب رقص کر کے ووٹ مانگنے کے لیے نکلیں گے تو ٹریفک جام ہو جائیگی ہم اپنی پروگرام سے پہلے انتظامیہ اور پولیس کو مطلع کر دیں گے تاکہ وہ ٹریفک کا متبادلہ بندوبست کر سکیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اونگزیب بٹ ان کے پسندیدہ امیدوار صوبائی اسمبلی ہیں کیونکہ وہ لوگوں کو اللہ کے گھر بجھوا رہا ہے اور طویل عرصہ سے گجرات کے غریب غربا کو کھانا بھی کھلا رہا ہے ۔

مزید : علاقائی