حافظ آباد اورجلالپوربھٹیاں میں تحریک لبیک کی پوزیشن مستحکم

حافظ آباد اورجلالپوربھٹیاں میں تحریک لبیک کی پوزیشن مستحکم

حافظ آباد، جلالپور بھٹیاں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان)ضلع حافظ آباد میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک لبیک کا مضبوط پینل بھی سامنے آگیا۔ سابق وفاقی وزیر لیاقت عباس بھٹی نے حلقہ این اے 87میں ، سابق ایم پی اے چوہدری اسعداﷲ آرائیں نے حلقہ پی پی 69، سابق ایم پی اے پیر شعیب شاہ نواز بخاری نے حلقہ پی پی 71اوربیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے حلقہ پی پی 70سے تحریک لبیک کے ٹکٹ حاصل کرنے کے بعد شہر اوردیہات میں انتخابی مہم زوروشور سے شروع کردی۔ اس سلسلہ میں لیاقت عباس بھٹی اور تحریک لبیک کے دیگر امیدواروں نے گذشتہ روز کالیکی اور دیگر متعدد دیہات میں مختلف اجتماعات سے خطاب کیا۔دریں اثناجلالپوربھٹیاں حلقہ پی پی 69کی سیاست میں اہم موڑ ،آزاد گروپ کی تحریک لبیک پاکستان میں شرکت ،تحریک لبیک پاکستان کے تمام نامزد امیدواروں نے ضلع بھر کیساتھ ساتھ لاری اڈا جلالپوربھٹیاں پر ریلی کا انعقاد ،ریلی میں سینکڑوں افراد اور علماء کی شرکت ۔تفصیلات کے مطابق جلالپوربھٹیاں حلقہ پی پی 69کی سیاست میں اہم موڑ پیش آگیا آزاد گروپ کی تمام قیادت لیاقت عباس بھٹی ،چوہدری اسداللہ آرائیں ،بیرسٹر وسیم الحسن شاہ ،پیر شعیب شاہ نے تحریک لبیک پاکستان میں شرکت اختیار کر لی اور علامہ خادم حسین رضوی نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا تحریک لبیک پاکستان کے تمام نامزد امیدواروں نے ضلع بھر میں ریلی نکالی اور جلالپوربھٹیاں میں بھی لاری اڈا پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد اور علماء اکرام نے شرکت کی۔

تحریک لبیک

مزید : علاقائی