بہاولنگر ، ممتاز متیانہ کو بلا، عالم داد لالیکا کو شیر ، شوکت علی لالیکا کو مٹکا مل گیا

بہاولنگر ، ممتاز متیانہ کو بلا، عالم داد لالیکا کو شیر ، شوکت علی لالیکا کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 167، پی پی 239اور پی پی 240کے اُمیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔ حلقہ NA-167میں میاں ممتاز احمد متیانہ کو ’’بلا‘‘، میاں عالم داد لالیکا کو ’’شیر‘‘ ، میاں شوکت علی لالیکا کو ’’مٹکا‘‘ ارسلان خاکوانی کو ’’کتاب‘‘، اعجاز الحق کو’’ہیلی کاپٹر‘‘، محمد اعظم کو ’’تانگہ‘‘ اور اسی طرح حلقہ PP-239میں رانا عبدالرؤف کو ’’شیر‘‘، میاں احتشام الحق لالیکا کو ’’بلا‘‘، سلیم نصیب کو’’کتاب‘‘، محمد اویس اصغر کو ’’ہیلی کاپٹر‘‘، محمد سہیل کو ’’کرسی‘‘ اور اسی طرح حلقہ PP-240میں چوہدری محمد جمیل کو ’’شیر‘‘، ممتاز احمد مہاروی کو ’’بلا‘‘،میاں آصف منظور موہل کو ’’بالٹی، راؤ احمد رشید کو ’’تانگہ‘‘، میاں اللہ یار ممونکا کو ’’بندوق‘‘، احمد حسن لکھویرا کو ’’خرگوش‘‘، احمد ریاض سکھیرا کو ’’جیپ‘‘ کا نشان الاٹ کر دیاگیا ۔ ان تینوں حلقوں کے اُمیدواروں نے اپنا اپنا نشان حاصل کر کے پینا فلیکس چھپوانے اور الیکشن میں بھر پور طور پر لڑنے کی پلاننگ اوردوڑ بھاگ شروع کر دی ہے۔ تمام اُمیدوار دھڑا بندیوں اور عوام کی منت سماجت کر نے سمیت رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔ نیز یہ بھی یاد رہے کہ تمام اُمیدوار اپنی اپنی جیت کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور تینوں حلقہ جات میں مضبوط اُمیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

مزید :

علاقائی -