این اے 37 ،پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

این اے 37 ،پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک (آئی این پی) الیکشن 2018ء کیلئے سیاسی بساط بچھتے ہی سیاسی جماعتوں نے داؤپیچ کھیلنا شروع کر دیئے اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ این اے 37 ٹانک سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ حبیب اللہ خان کنڈی کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسد محمود کے درمیان ہو گا۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق وہ مولانا اسد محمود کو شکست دینے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -