الیکشن میں کامیابی کیساتھ خوشگوار حیرتوں کے تحفے بھی دینگے: فاروق ستار

الیکشن میں کامیابی کیساتھ خوشگوار حیرتوں کے تحفے بھی دینگے: فاروق ستار

کراچی (آئی این پی)ایم کیو ایم کے رہنماً ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بھرپور طریقے سے نہ صرف روایتی نشستیں جیتیں گے بلکہ خوشگوار حیرتوں کے تحفے بھی دیں گے،این اے 245 میں کاغذات نامزدگی میں نام سے ڈاکٹر ہٹا دیا ہے،‘ ہمارا ایجنڈا ہے کہ انصاف فوری اور سستا ہونا چاہیے ‘ شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں‘ میں صرف کپتان ہوں سلیکٹر نہیں ‘ میں کارکنان کے ساتھ کارکن بن کر کام کر رہا ہوں، امیدواروں کا چناؤ خالد مقبول ا ور رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے،کراچی 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اور 2 فیصد کراچی کو وفاق سے ملتا ہے، کیا سیاسی رہنما پنجاب اور کے پی کے بجٹ سے کراچی اور سندھ کو جائز حصہ دیں گے ؟۔کراچی کی سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی 60 سے 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اور 2 فیصد کراچی کو وفاق سیملتا ہے، کیا سیاسی رہنما پنجاب اور کے پی کے بجٹ سے کراچی اور سندھ کو جائز حصہ دیں گے؟ عمران خان اور شہبازشریف کہیں کراچی کو مرکز سے وسائل دیں گے، تب یہاں کے عوام انہیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیے اور شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 کی بجائے 40 اور صوبائی کی 40 کی بجائے 80 نشستیں ہونی چاہئیں۔اس موقع پر فاروق ستار نے ایک شعربھی پڑھا۔کسی کے حکم پہ نہ ہرگز ناچے گی نہ ناچی ہے،اسی لیے تو کہتے ہیں کراچی پھر کراچی ہے۔فاروق ستار نے دعوی کیا کہ ہم نہ صرف اپنی ساری روایتی سیٹوں پر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے بلکہ باقی سیٹوں پر بھی خوشگوار حیرتوں کے تحفے دینگے، ہماری مہم سب سے آخر میں شروع ہوتی ہے لیکن استقامت، استقلال اور ثابت قدمی کے ساتھ کام کرتے ہیں، ہمیں پتا ہے ہمارا ووٹر منظم ہے۔

فاروق ستار

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...