شہباز شریف نے پنجاب کو دیوالیہ کر دیا، چودھری شجاعت

شہباز شریف نے پنجاب کو دیوالیہ کر دیا، چودھری شجاعت

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ تین سال پہلے میں نے کہا تھا کہ اس ملک کے مسائل کا واحد حل قومی حکومت ہے، چودھری پرویزالٰہی نے وزارت اعلیٰ چھوڑتے وقت 100ارب روپے خزانے میں چھوڑے تھے جبکہ شہبازشریف نے ڈیڑھ ہزار ارب کا مقروض کر دیا، ملکی معیشت کو برباد اور پنجاب کو دیوالیہ کر کے شہبازشریف اب قومی حکومت کے ہمارے مطالبے کی تائید کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے یہاں ایک بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف نے ٹی وی انٹرویو میں ہر بات کو غلط طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی، انہوں نے آنے والے انتخابات میں ن لیگ کی شکست دیکھ کر اپنے ذاتی مفاد کی خاطر قومی حکومت کی تائید کر دی۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے ساتھ ن لیگ کی حکومت نے اپنے آخری تین ہفتوں میں جو کھلواڑ کیا ہے اس کی چھان بین ہونی چاہئے اور ان تین ہفتوں میں پاکستانی روپے کی ستر سالہ تاریخ میں ریکارڈ ناقدری کے پیچھے چھپے ہاتھوں کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...