خفیہ ایجنسی کا دفتر الیکشن سیل ،سنجرانی فارمولے کی تیاریاں جاری، ثناء اللہ

خفیہ ایجنسی کا دفتر الیکشن سیل ،سنجرانی فارمولے کی تیاریاں جاری، ثناء اللہ

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار ) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی دربار حضرت سلطان باہو آمد ،حاضری دینے کے بعدسجادہ نشین صاحبزادہ نجیب سلطان سے ملاقات میں الیکشن میں حمایت کی اپیل کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج میں دربار حضرت سلطان باہو پر حاضری اور دعا کیلئے حاضر ہوا ہوں صاحبزادہ نجیب سلطان کے عقیدت مند ان کے حلقہ میں موجود ہیں یہاں زمین پر قبضہ کے معاملے میں صاحبزادہ نجیب سلطان سے زیادتی ہوئی جس کا دوبارہ حکومت میں آنے پر ازالہ کریں گے چار ماہ قبل ان کے مخالف صاحبزادہ محبوب سلطان اور میاں اعظم چیلہ نے حکومت کو من گھڑت سٹوری بیان کی تھی مگر جب حقیقت کا علم ہوا تو اس وقت ہماری حکومت ختم ہو جانے کی وجہ سے کچھ نہیں ہو سکتا تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن کچھ روز قبل نواز شریف اور مریم نواز پاکستان میں ہونگے ۔خفیہ ایجنسی کا دفتر الیکشن سیل بنا ہوا ہے امیدواروں کو بہلا پھسلا کر پی ٹی آئی میں شامل کروایا جا رہا ہے مرکز میں سنجرانی فارمولے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ہم اس فارمولے کو ناکام بنا دیں گے میں یقین سے کہتا ہوں پنجاب میں 200فیصد (ن) کی ہی حکومت ہو گی سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کا الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔

ثناء اللہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...