انسانی اسمگلنگ کا انسداد ، ملائیشیاں میں قانون سخت کرنے پر غور
کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کی حکومت نے انسانی و مہاجرین کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین میں ترمیم پر غور شروع کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی حکومت کی جانب سے یہ اعلان اْس امریکی رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ملائیشیا کی حکومت انسانی اسمگلنگ کے انسداد میں بظاہر ناکام دکھائی دیتی ہے، ملکی وزارت داخلہ نے کہاکہ متاثرین کے تحفظ اور اْن کو نقل و حمل کی آزادی کے علاوہ انسانی اسمگلروں کے لیے سخت سزائیں متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔