افغانستان: طالبان کی فائرنگ سے حکومت نواز ملیشیا کاکمانڈر ہلاک

افغانستان: طالبان کی فائرنگ سے حکومت نواز ملیشیا کاکمانڈر ہلاک

کابل( آن لائن ) افغانستان میں طالبان نے ایک حکومت نواز ملیشیا کمانڈر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالکریم یوراش نے بتایا طالبان نے صوبہ فاریاب کے ضلع کوہستان میں فائرنگ کرکے حکومت نواز ملیشیا کمانڈر محمد نعیم کو ہلاک کردیا۔ انہوں نے کہا محمد نعیم نے حال ہی میں لڑائی ترک کرکے طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں رہنا شروع کیا تھا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...