نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکمراں مزید ظلم نہ کریں ، آصف زرداری

نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکمراں مزید ظلم نہ کریں ، آصف زرداری

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے نواز حکومت کے ستائے عوام پر نگران حکومت مزید ظلم نہ کرے، نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے ‘ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب زیادہ متاثر ہو گا۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی مخالفت کر دی۔ آصف علی زرداری نے کہا ہے نگران حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے ورنہ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ نگران حکومت عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔

زرداری

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...