عوام ساتھ دیں ، مسلم کا حل ملکر نکالیں گے ، بلاول بھٹو

عوام ساتھ دیں ، مسلم کا حل ملکر نکالیں گے ، بلاول بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر حاضری ،لیاری چاکیواڑا میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح ، اہل علاقہ سے خطاب کر کے اپنی انتخا بی مہم کا آغاز کر دیا، عبداللہ شاہ غازی ؒ کے مزار پر ایک شخص نے ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی جس پر انہوں نے ناپسندیدگی کا اظہا ر کیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کراچی کے علاقے لیاری سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 246سے انتخاب لڑ رہے ہیں، گزشتہ روزانہوں نے لیاری میں انتخابی مہم کے آغاز سے قبل عبداللہ شاہ غاز یؒ کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔مزار کی حاضری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری کو ایک شخص نے ا جر ک پہنائی اور بوسہ لینے کی کوشش بھی کی جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے این اے246 لیاری چاکیواڑا میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا اور علاقہ مکینوں سے خطاب کیا اورکہا الیکشن لڑ کر لیاری کے مکینوں کے مسائل کا حل نکالوں گا، لیاری کے لوگ میرا ساتھ دیں مل کر کام کریں گے۔اس موقع پران کے ہمراہ مراد علی شاہ، شیری رحمان، سعید غنی بھی موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڈانی میں ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے ورثا سے بھی تعزیت کی۔ بلاول بھٹو نے غمزدہ خاندانوں کے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔دوسری طرف ترجمان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کرپشن کی دولت پر چلنے والے آج کرپشن پر بھاشن دیتے پھر ر ہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی فروخت کا بڑا سکینڈل سامنے آنیوالا ہے، عمران خان اپنی خیر منائیں، تحریک انصاف آج کی مسلم لیگ قاف ہے۔ترجمان بلال بھٹو نے مزید کہا عمران خان اسٹیبلشمنٹ نہیں عوام کے ووٹوں سے جیت کر دکھائیں، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے عوام کا پیسہ طالبان کے استاد کے مدارس کو دیا۔ خیبرپختونخوا کے عوام آپ سے حساب مانگنے کو بیٹھے ہیں، پہلے انہیں جواب دیں۔

بلاول بھٹو

مزید : علاقائی